مدینہ چھوڑ آئے ہیں مدینہ چھوڑ آئے ہیں
مدینہ چھوڑ آئے ہیں مدینہ چھوڑ آئے ہیں
مدینہ چھوڑ آئے اپنی دنیا چھوڑ آئے ہیں
ہمارے پاس جنتا تھا اثاثہ چھوڑ آئے ہیں
خدا کا گھر بھی چھوٹا ہے نبی کا آستانہ بھی
لگا ہے دوہرا غم آقا مدینہ چھوڑ آئے ہیں
ابھی تک دل وہی پر ہے ابھی تک جاں وہی پر ہے
دل و جان کو وہاں روتا بلکتا چھوڑ ائے ہیں
ابھی تک یاد آتی ہے مزارِ حمزہ کی رونق
بھلا کیو سیدالشہدا کا خطہ چھوڑ آئے ہیں
مدینے کے در و دیوار رستے سب مہکتے ہیں
ذرا سا عطر لے کر مشک نافہ چھوڑ آئے ہیں
خدا جانے وہ کیسی نور اور کرنوں کی بستی تھی
اندھیرا ہے یہاں پر ہم اجالا چھوڑ آئے ہیں
جہاں سے ساری دنیا میں اجاگرؔ فیض جاری ہے
بقیعِ پاک میں زہرہ کا روضہ چھوڑ آئے ہیں
#naatshareef #naat2023 #madina #ujagar #lyrics #tearful