Naat Valley

Muhammad Noor Ahmad Qadri

محمد نور احمد قادری صاحب کا تعلق خیبر پختون خواہ پھولوں کا شہر پشاور سے ہے .اپ کا شمار ان چند نعت خوانوں میں ہوتا ہے جنہوں نے بچپن ہی سے نعت خوانی کو فروغ دیا اور فن نعت کی نسبت سے عالمی شہرت حاصل کی۔ وہ نعت خواں ہونے کے ساتھ ساتھ تعلیم کے شعبے میں بھی اگے ہیں انہوں نے علامہ اقبال یونیورسٹی آسلام آباد سے اسلامک لاء سپیشلائزیشن ان فقہ شریعت میں ماسٹر کیا ہوا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے ماہر نفسیات انسانی دماغی صحت میں بھی اسپیشلائزیشن کی ہوئی ہے, اور مزید تعلیم بھی آگے حاصل کر رہیں ھے , اپ نے علاقائی سطح پر اپنے سکول کالج اور یونیورسٹی میں بہت سے نعتیہ مقابلوں حصہ لیا اور اوارڈز حاصل کیے ہیں اور صوبائی حکومتی سطح پر میڈلزز بھی لیے ہیں اور فروغ نعت گوئی کے لیے انہوں نے پشاور کے مشہور علاقے گلبہار شہر میں نعت کالج کے نام سےمیلاد ہاوس اکیڈمی کو بھی چلایا ہے اور اگے چلا رہے ہیں اور مزید نعت کو فروغ دینے کے لیے اپنی دینی اور فنی خدمات کے تحت عالم اسلام کو نعت کی پہچان اور نعت کے حوالے سے اپنی خدمات پیش کرتے رہیں گے

محمد نور احمد قادری 22 جولائی 1995 کو موضع صدارکے علاقہ پشاور کینٹ میں پیدا ہوئے۔
پیشے کے لحاظ سے اپ ریئل اسٹیٹ بلڈرز ہیں جو کہ ایک اپنی کمپنی الشیخ مارکیٹنگ ریل اسٹیٹ اینڈ بلڈرز کے نام سے چلا رہے ہیں.
اُن کے والد گرامی کا نام قاری افتخار احمد شیخ ہے. اپ کے والدین انتہائی سادہ دل شفقت محبت اور درویش صفت ہیں خاص طور پر اپ کی والدہ ماجد نے بہت اچھی تربیت کی انھوں نے بچپن سے ہی محمد نور احمد قادری صاحب کو عشق رسول صل اللہ علیہ والہ وسلم آشنا کردیا جس کی وجہ سے ان کی ساری عمر محبت رسول صل اللہ علیہ والہ وسلم کے فروغ میں دن رات مصروف عمل ہے, اور یہ عشق مصطفی کی شمع محبت اور پیار حضور کی امت میں بانٹتے رہیں گے.

سوشل میڈیا کے اس دور میں محمد نور احمد قادری اپنا پیغام پھیلانے کے لیے وہ اپنے فیس بک اور یوٹیوب چینل پر اپنی خدمات ادا کررہے ہیں۔ زاتی سوشل میڈیا پروفائل درج زیل ہیں۔

https://www.facebook.com/noorqadri.noor?mibextid=ZbWKwL
https://youtube.com/@muhammadnoorahmadqadri2869?si=dugUJI5dmO2alYEx
instagram.
https://www.instagram.com/noor_qadri78?igsh=MTgzYWxmb2YxazA2bQ==

@shaikh_noor_ahmad

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *