Naat Valley

Category: Manajat

  • Hajion K Bann Rahay Haen Qaflay

    💕حاجیوں کے بن رہے ہیں قافلے پھر یانبی
    پھر نظر میں پھر گئے #حج کے مَناظر یانبی!

    💕کر رہے ہیں جانے والے حج کی اب تیاریاں
    رہ نہ جاؤں میں کہیں کر دو کرم یانبی!

    💕آہ! پلّے زَر نہیں رَختِ سفر سَرور نہیں
    تُم بُلالو تُم بُلانے پر ہو قادِر یانبی!

    💕کِس قَدر تھا خوش مجھے جب پیش آیا تھا سفر
    مُجھ کو اَب کی بار بھی بُلوائیے پھر یانبی!

    💕دِل مِرا غمگین ہے اور جَان بھی ہے مُضطَرب
    مُرشدی کا واسِطہ بُلوائیے پھر یانبی!

    💕غم کے بادل چھا رہے ہیں آہ! میرے قَلب پر
    حاضِری کی دو اِجازت مُجھ کو تُم پھر یانبی!

    💕گنبد خضرا کے جلوے دیکھنے کب آؤں گا
    کب تک اَب تڑپاؤ گے تم مُجھ کو آخِر یانبی!

    💕کِس طرح تَسکین دُوں گا میں دلِ غمگین کو
    رُہ گیا گَر حَاضِری سے میں جو قاصِر یانبی!

    💕آہ! طیبہ سے اگر میں دُور رہ کر مَر گیا
    رُوح بھی رَنجور ہوگی کِس قدر پھر یانبی!

    💕جو مدینے کیلئے رہتے ہیں آقا بےقَرار
    وہ بھی ہو جائیں ترے روضے پہ حاضِر یانبی!

    💕آہ! میرا کیا بنے گا گَر نہ حج پر جاسکا
    ہو کرم عطار پر ہوجائے حاضِر یانبی!

    💞لَبَّیْكَ اَللّٰھُمَّ لَبَّیْكَ لَبَّیْكَ لَا شَرِیْكَ لَكَ لَبَّیْكَ
    اِنَّ الْحَمْدَ وَالنِعْمَةَ لَكَ وَالْمُلْكَ لَا شَرِیْكَ لَكَ

    💞صَلَّی اللّٰهُ عَلٰی حَبِیْبِهٖ سیّدنا مُحَمَّــدٍ وَّآلِـهٖ وَسَلَّمْ
    صلی اللّٰه تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم

  • Laaj Rakh Lay Tu Dast-e-Dua Ki

    لاج رکھ لے میرے دست دعا کی
    میرے مولی تو خیرات دیدے

    تیری یاد دل میں ہر دم بسی ہو
    ذکر لب پر ترا ہر گھڑی ہو

    کرنا رحمت خدا مجھ پہ اپنی
    رکھ عنایت سدا مجھ پہ اپنی

    حال عاصی کا بے حد برا ھے
    تیری رحمت کا بس آسرا ھے

    عفو جرم و قصور و خطا کی
    میرے مولی تو خیرات دیدے

    ہے یہ تسلیم سب سے برا ہوں
    میں سدھرنا خدا چاہتا ہوں

    ہم سبھی کو حقیقی حیاء کی
    میرے مولی تو خیرات دیدے

    اب تک اولاد سے جو ہیں محروم
    انکی بھر گود اے رب قیوم

    سب کو رحمت کی اپنی عطا کی
    میرے مولی تو خیرات دیدے