Naat Valley

Author: NaatValley

  • Sahara Chahiay Sarkar Zindagi k Liay

    سہارا چاہیے سرکار زندگی کے لیے
    تڑپ رہا ہوں مدینے کی حاضری کے لئے

    حضور ایسا کوئی انتظام ہو جائے
    سلام کے لیے حاضر غلام ہوجائے

    نصیب والوں میں میرا بھی نام ہو جائے
    جو زندگی کی مدینے میں شام ہو جائے

    میں شاد شاد مروں گا اگر دم آخر
    زباں پہ جاری محمد کا نام ہو جائے

    سہارا چاہیے سرکار زندگی کے لیے
    تڑپ رہا ہوں مدینے کی حاضری کے لئے

    وہ بزم خاص جو دربار عام ہوجائے
    امید ہے کہ ہمارا سلام ہو جائے

    ادھر بھی ایک نگاہ لطف عام ہوجائے
    کے عاشقوں میں ہمارا بھی نہ ہو جائے

    تیرے غلام کی شوکت جو دیکھ لیں محمود
    ابھی ایاز کی صورت غلام ہو جائے

    میں کائل آپ کے روزے کاہو وہ قائل تور
    کلیم سے نہ کسی دن کلام ہو جائے

    مدینے جاؤں پھر آؤں دوبارہ پھر جاؤں
    تمام عمر اسی میں تمام ھوجائے

    بلاو جلد مدینے میں ہے امیر کو خوف
    کہیں نہ عمر دو روزہ تمام ہوجائے

    تمہاری نعت پڑھو میں سنو لکھوں ہردم
    یہ زندگی میری یوں ہی تمام ہوجائے

    سہارا چاہیے سرکار زندگی کے لیے
    تڑپ رہا ہوں مدینے کی حاضری کے لئے

  • Shajra Qadria Attaria

    یا الٰہی رَحم فرما مُصطَفٰے کے واسِطے
    یا رَسُولَ ﷲ کرم کیجئے خُدا کے واسِطے 💖🌹

    مُشکِلیں حل کر شَہِ مُشکِل کُشا کے واسِطے
    کر بَلایَں رَد شہیدِ کربلا کے واسِطے 💖🌹

    سیّدِ سجّاد کے صدقے میں ساجِد رکھ مجھے
    عِلمِ حق دے باقِرِ علمِ ہُدٰی کے واسِطے 💖🌹

    صِدقِ صادِق کا تَصَدُّق صادِقُ الاِسلام کر
    بے غَضَب راضی ہوکاظِم اور رضا کے واسِطے 💖🌹

    بہرِ معروف و سَری معروف دے بےخُود سَری
    جُندِ حق میں گِن جُنیدِ با صَفا کے واسِطے 💖🌹

    بہرِ شبلی شیرِ حق دُنیا کے کُتّوں سے بچا
    ایک کا رکھ عبدِ واحِد بے رِیا کے واسِطے 💖🌹

    بُوالفرح کا صَدقہ کر غم کو فَرَح دے حُسن وسَعد
    بُوالحَسن اور بُوسعیدِ سعد زا کے واسِطے 💖🌹

    قادِری کر قادِری رکھ قادِریوں میں اُٹھا
    قدرِ عبدُالقادِرِ قدرت نُما کے واسِطے 💖🌹

    اَحۡسَنَ اﷲُ لَہُمۡ رِزۡقًا سے دے رزقِ حَسَن
    بنده رزّاق تاجُ الاصفیاء کے واسِطے 💖🌹

    نَصر اَبی صالِح کا صدقہ صالِح و منصور رکھ
    دے حیاتِ دین مُحیِّ جاں فِزا کے واسِطے 💖🌹

    طُورِ عِرفَان و عُلو و حمد و حسنٰے و بَہا
    دے علی موسیٰ حسن احمد بَہا کے واسِطے 💖🌹

    بہرِ ابراہیم مجھ پر نارِ غم گُلزار کر
    بھیک دے داتا بِھکاری بادشاہ کے واسِطے 💖🌹

    خانہء دل کو ضِیاء دے روے اِیماں کو جَمال
    شَہ ضِیا مولیٰ جَمالُ الاولیاء کے واسِطے 💖🌹

    دے محمد کے لیے روزی کر احمد کے لیے
    خوانِ فضل اﷲ سے حِصّہ گدا کے واسِطے 💖🌹

    دِین و دُنیا کے مجھے برکات دے برکات سے
    عشق حق دے عِشقی عِشقِ اِنۡتِما کے واسِطے 💖🌹

    حُبِّ اہلِ بیت دے آلِ محمّد کے لیے
    کر شہیدِ عشق حمزہ پیشوا کے واسِطے 💖🌹

    دِل کو اچھا تَن کو سُتھرا جان کو پُر نُور کر
    اچھے پیارے شمسِ دِیں بدرُالعُلیٰ کے واسِطے 💖🌹

    دو جہاں میں خادمِ آلِ رسولُﷲ کر
    حضرتِ آلِ رسُولِ مُقتدا کے واسِطے 💖🌹

    کر عطا احمد رضائے احمدِ مُرسَل مجھے
    میرے مولٰی حضرتِ احمد رضا کے واسِطے 💖🌹

    پُر ضیاء کر میرا چہرہ حشر میں اے کبرِیا
    شہ ضِیاءُ الدّین پِیرِ با صَفا کے واسِطے 💖🌹

    اَحۡیِنَا فِی الدِّيۡنِ وَالدُّنۡیَا سَلَامُٗ بِالسَّلَامِ
    قادِری عبدُ السلامِ خوش ادا کے واسِطے 💖🌹

    عشقِ احمد میں عطا کر چشمِ تر سوزِ جگر
    یا خُدا اِلیاس کو احمد رضا کے واسِطے 💖🌹

    عشقِ احمد میں عطا کر چشمِ تر سوزِ جگر
    یا خُدا اِلیاس کو احمد رضا کے واسِطے 💖🌹

    صدقہ اِن اَعیاں کا دے چھ عَین عِز، علمِ و عمل
    عَفوو عِرفاں عافیت اِس بے نَوا کے واسِطے 💖🌹

  • Tajdar e Haram Ay ShehanShah e Deen

    صلی اللّٰہ علی حبیبہ محمد وآلہ وسلم 💕
    صلی اللّٰہ علی حبیبہ محمد وآلہ وسلم 💕

    تاجدارِ حرم اے شہنشاہِ دیں
    تُم پہ ہر دم کروڑوں دُرُودُ و سلام
    ہو نِگاہِ کرم مُجھ پر سُلطان دیں
    تُم پہ ہر دم کروڑوں دُرُودُ و سلام

    صلی اللّٰہ علی حبیبہ محمد وآلہ وسلم 💕
    صلی اللّٰہ علی حبیبہ محمد وآلہ وسلم 💕

    دُور رہ کر نہ دم ٹُوٹ جائے کہیں
    کاش طیبہ میں اے میرے ماہِ مُبیں
    دفن ہونے کو مل جائے دو گز زمیں
    تُم پہ ہر دم کروڑوں دُرُودُ و سلام

    صلی اللّٰہ علی حبیبہ محمد وآلہ وسلم 💕
    صلی اللّٰہ علی حبیبہ محمد وآلہ وسلم 💕

    کوئی حُسنِ عمل پاس میرے نہیں
    پھنس نہ جاؤں قیامت میں مولٰی کہیں
    اے شفیعِ اُمم لاج رکھنا تُمہی
    تُم پہ ہر دم کروڑوں دُرُودُ و سلام

    صلی اللّٰہ علی حبیبہ محمد وآلہ وسلم 💕
    صلی اللّٰہ علی حبیبہ محمد وآلہ وسلم 💕

    فِکرِ اُمت میں راتوں کو روتے رہے
    عاصیوں کے گُناہوں کو دھوتے رہے
    تُم پہ قُربان جاؤں میرے مہ جبیں
    تُم پہ ہر دم کروڑوں دُرُودُ و سلام

    صلی اللّٰہ علی حبیبہ محمد وآلہ وسلم 💕
    صلی اللّٰہ علی حبیبہ محمد وآلہ وسلم 💕

    پھُول رَحمت کے ہر دم لُٹاتے رہے
    ہم غریبوں کی بِگڑی بناتے رہے
    حوضِ کوثر پہ نہ بھُول جانا کہیں
    تُم پہ ہر دم کروڑوں دُرُودُ و سلام

    صلی اللّٰہ علی حبیبہ محمد وآلہ وسلم 💕
    صلی اللّٰہ علی حبیبہ محمد وآلہ وسلم 💕

    کافِروں کے سِتم ہنس کے سہتے رہے
    پھر بھی ہر آن حق بات کہتے رہے
    کتنی محنت سے کی تُم نے تبلیغِ دیں
    تُم پہ ہر دم کروڑوں دُرُودُ و سلام

    صلی اللّٰہ علی حبیبہ محمد وآلہ وسلم 💕
    صلی اللّٰہ علی حبیبہ محمد وآلہ وسلم 💕

    اب مدینے میں سب کو بُلا لیجئے
    اور سینہ مدینہ بنا دیجئے
    از پئے غوثِ اعظم اِمامِ مُبیں
    تُم پہ ہر دم کروڑوں دُرُودُ و سلام

    صلی اللّٰہ علی حبیبہ محمد وآلہ وسلم 💕
    صلی اللّٰہ علی حبیبہ محمد وآلہ وسلم 💕

    عِشق سے تیرے معمور سینہ رہے
    لب پہ ہر دم مدینہ مدینہ رہے
    بس مَیں دیوانہ بن جاؤں سُلطان ﷺ دیں
    تُم پہ ہر دم کروڑوں دُرُودُ و سلام

    صلی اللّٰہ علی حبیبہ محمد وآلہ وسلم 💕
    صلی اللّٰہ علی حبیبہ محمد وآلہ وسلم 💕

    پھِر بُلالو مدینے میں عطار کو
    اپنے قدموں میں رکھ لو گُنہگار کو
    کوئی اس کے سوا آرزُو ہی نہیں
    تُم پہ ہر دم کروڑوں دُرُودُ و سلام

    صلی اللّٰہ علی حبیبہ محمد وآلہ وسلم 💕
    صلی اللّٰہ علی حبیبہ محمد وآلہ وسلم 💕
    ❤صَلَّی اللَّهُ عَلَیْہِ وَاٰلِه وَسَلَّمَ❤

  • Wo Suey Lalazaar Phirtay Haen

    وہ سوئے لالہ زار پھرتے ہیں
    تیرے دن اے بہار پھرتے ہیں

    جو ترے در سے یار پھرتے ہیں
    در بدر یونہی خوار پھرتے ہیں

    آہ کل عیش تو کیے ہم نے
    آج وہ بے قرار پھرتے ہیں

    ان کے ایما سے دونوں باگوں پر
    خیلِ لیل و نہار پھرتے ہیں

    ہر چراغِ مزار پر قدسی
    کیسے پروانہ وار پھرتے ہیں

    اس گلی کا گدا ہوں میں جس میں
    مانگتے تاجدار پھرتے ہیں

    جان ہیں ، جان کیا نظر آئے
    کیوں عدو گردِ غار پھرتے ہیں

    پھول کیا دیکھوں میری آنکھوں میں
    دشتِ طیبہ کے خار پھرتے ہیں

    لاکھوں قدسی ہیں کامِ خدمت پر
    لاکھوں گردِ مزار پھرتے ہیں

    وردیاں بولتے ہیں ہرکارے
    پہرہ دیتے سوار پھرتے ہیں

    رکھیے جیسے ہیں خانہ زاد ہیں ہم
    مَول کے عیب دار پھرتے ہیں

    ہائے غافل وہ کیا جگہ ہے جہاں
    پانچ جاتے ہیں ، چار پھرتے ہیں

    بائیں رستے نہ جا مسافر سُن
    مال ہے راہ مار پھرتے ہیں

    جاگ سنسان بن ہے ، رات آئی
    گرگ بہرِ شکار پھرتے ہیں

    نفس یہ کوئی چال ہے ظالم
    کیسے خاصے بِجار پھرتے ہیں

    کوئی کیوں پوچھے تیری بات رضا
    تجھ سے شیدا ہزار پھرتے ہیں__!!!

    خاتم النبیین محمد کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ❤❤

  • Muddat Say Mairay Dil Maen Hay Armaan e Madinah

    مدت سے میرے دل میں ہے ارمان مدینہ

    مدت سے میرے دل میں ہے ارمان مدینہ
    روضے پہ بلا لیجئے سرکار مدینہ

    اے کاش پہنچ کے در جانان مدینہ
    ہو جاؤں میں سو جان سے قربان مدینہ

    آتے ہیں مقدر کے سکندر تیرے در پر
    بے اذن ہو کیسے کوئی مہمان مدینہ

    آگ ایسی لگا دیجئے قلب اور جگر میں
    روتا رہوں تڑپا کروں اے جانان مدینہ

    گلزار یہاں کے اسے اچھے نہیں لگتے
    آنکھوں میں سمائے ہیں بیابان مدینہ

    اب سندھ کے جنگل میں مرا جی نہیں لگتا
    بس مجھ کو بلا لیجئے گلستان مدینہ

    دنیا کے نظارے ہمین اک آنکھ نہ بھائیں
    نظروں میں بسیں کاش بیابان مدینہ

    لندن کوئی جاپان چلا مال کمانے
    دیوانہ چلا سوئے بیابان مدینہ

    جب خود ہی قسم کھائی ہے قرآن مبین نے
    کس طرح بیاں کوئی کرے شان مدینہ

    دنیا کا کوئی شہر ہو کس طرح مماثل ؟
    جب خلد بریں بھی نہیں ہم شان مدینہ

    کر دیجئے دیدار سے آنکھیں میری ٹھنڈی
    اے جان جہاں سید سلطان مدینہ

    اے کاش مبلغ میں بنوں دین مبیں کا
    سرکار کرم از پئے حسان مدینہ

    قدموں میں بلا لیجئے عطار کو آقا
    اور اس کو بنا لیجئے مہمان مدینہ

    عطار کو دولت نہ حکومت کی طلب ہے
    دیدیجئے بقیع اس کو سلطان مدینہ

    آمین اللّٰھُمَّ آمین بجاہ النبی الامین ﷺ 💚💚

  • Suntay Haen K Mehsahr Maen

    سُنتے ہیں کہ محشر میں صرف اُن کی رَسائی ہے
    گر اُن کی رَسائی ہے لو جب تو بن آئی ہے

    مچلا ہے کہ رحمت نے اُمید بندھائی ہے
    کیا بات تِری مجرم کیا بات بَنائی ہے

    سب نے صف محشر میں لَلکار دیا ہم کو
    اے بے کسوں کے آقا اب تیری دُہائی ہے

    یُوں تو سب اُنہیں کا ہے پَر دل کی اگر پوچھو
    یہ ٹُوٹے ہوئے دِل ہی خاص اُن کی کمائی ہے

    زائر گئے بھی کب کے دِن ڈَھلنے پہ ہے پیارے
    اُٹھ میرے اَکیلے چل کیا دیر لگائی ہے

    بازارِ عمل میں تو سودا نہ بنا اپنا
    سرکار کرم تجھ میں عیبی کی سمَائی ہے

    گرتے ہووں کو مژدہ سجدے میں گِرے مولیٰ
    رو رو کے شفاعت کی تمہید اُٹھائی ہے

    اے دل یہ سلگنا کیا جلنا ہے تو جل بھی اُٹھ
    دَم گھٹنے لگا ظالِم کیا دُھونی رَمائی ہے

    مجرم کو نہ شرماؤ احباب کفن ڈَھک دو
    مُنھ دیکھ کے کیا ہو گا پردے میں بھلائی ہے

    اب آپ ہی سنبھالیں تو کام اپنے سنبھل جائیں
    ہم نے تو کمائی سب کھیلوں میں گنوائی ہے

    اے عشق تِرے صَدقے جلنے سے چُھٹے سَستے
    جو آگ بجھا دے گی وہ آگ لگائی ہے

    حرص و ہوسِ بَد سے دل تُو بھی سِتَم کر لے
    تُو ہی نہیں بے گانہ دُنیا ہی پَرائی ہے

    ہم دِل جلے ہیں کس کے ہٹ فتنوں کے پر کالے
    کیوں پُھونک دُوں اِک اُف سے کیا آگ لگائی ہے

    طیبہ نہ سہی اَفضل مَکّہ ہی بڑا زاہِد
    ہم عِشق کے بندے ہیں کیوں بات بڑھائی ہے

    مَطْلَع میں یہ شک کیا تھا واللہ رضاؔ واللہ
    صرف اُن کی رَسائی ہے صرف اُن کی رَسائی ہے

    🍃ثـواب حـاصـل کـرنـے کـی نـیـت سـے زیـادہ سـے زیـادہ شــئـیـر کیجیئے🍃

  • Imaan hay Qaal e Mustafai صلی اللہ علیہ وسلم

    ایمان ہے قال مصطفائی ﷺ
    قرآن ہے حال مصطفائیﷺ

    اللہ کی سلطنت کا دولہا
    نقش تمثال مصطفائیﷺ

    کل سے بالا رسل سے اعلی
    اجلال و جلال مصطفائیﷺ

    ادبار سے تو مجھے بچا لے
    پیارے اقبال مصطفائیﷺ

    مرسل مشتاق حق ہیں اور حق
    مشتاق وصال مصطفائیﷺ

    خواہان وصال کبریا ہے
    جویان جمال مصطفائیﷺ

    محبوب و محب کی ملک ہے اک
    کونین ہیں مال مصطفائیﷺ

    اللہ نہ چھوٹے دست دل سے
    دامان خیال مصطفائیﷺ

    ہیں تیرے سپرد سب امیدیں
    اے جودو نوال مصطفائیﷺ

    روشن کر قبر بیکسوں کی
    اے شمع جمال مصطفائیﷺ

    اندھیر ہے بے تیرے میرا گھر
    اے شمع جمال مصطفائیﷺ

    مجھ کو شب غم ڈرا رہی ہے
    اے شمع جمال مصطفائیﷺ

    آنکھوں میں چمک کے دل میں آجا
    اے شمع جمال مصطفائیﷺ

    مری شب تار دن بنا دے
    اے شمع جمال مصطفائیﷺ

    چمکا دے نصیب بد نصیباں
    اے شمع جمال مصطفائیﷺ

    قزاق ہیں سر پہ راہ گم ہے
    اے شمع جمال مصطفائیﷺ

    چھایا آنکھوں تلے اندھیرا
    اے شمع جمال مصطفائیﷺ

    دل سرد ہے اپنی لو لگا دے
    اے شمع جمال مصطفائیﷺ

    گھنگور گھٹائیں غم کی چھائیں
    اے شمع جمال مصطفائیﷺ

    بھٹکا ہوں تو راستہ بتا جا
    اے شمع جمال مصطفائیﷺ

    فریاد دباتی ہے سیاہی
    اے شمع جمال مصطفائیﷺ

    میرے دل مردہ کو جلا دے
    اے شمع جمال مصطفائیﷺ

    آنکھیں تیری راہ تک رہی ہیں
    اے شمع جمال مصطفائیﷺ

    دکھ میں ہیں اندھیری رات والے
    اے شمع جمال مصطفائیﷺ

    تاریک ہے رات غمزدوں کی
    اے شمع جمال مصطفائیﷺ

    تاریکی گور سے بچانا مجھ کو
    اے شمع جمال مصطفائیﷺ

    پُر نور ہے تجھ سے بزم عالم
    اے شمع جمال مصطفائیﷺ

    ہم تیرہ دلوں پہ بھی کرم کر
    اے شمع جمال مصطفائیﷺ

    للہ ادھر بھی کوئی پھیرا
    اے شمع جمال مصطفائیﷺ

    تقدیر چمک اُٹھے رضا کی
    اے شمع جمال مصطفائیﷺ

    صلی اللہُ علیہ والہ واصحاب وبارک وسلم علیہ

  • Faizan-e-Ramazan

    فیضانِ رمضان ہے یہ فیضانِ رمضان
    فیضانِ رمضان ہے یہ فیضانِ رمضان

    رمضان کا مہینہ رحمت لوٹا رہا ہے
    ہر کوئی اس کی برکت سے فیض پا رہا ہے

    ستر گنا بڑھا ہے فرضوں کا اجر اس میں
    نفلوں کا اجر فرضوں جیسا دلا رہا ہے

    رمضان کی برکتوں سے آباد مسجدیں ہیں
    ہر کوئی شوق سے اب مسجد میں آرہا ہے

    تقوئْ کا درس ہم کو رمضان دے رہا ہے
    وہ پاک کر کے دل کو اُجلا بنا رہا ہے

    قرآن کی صدائیں اب گونجتی ہیں ہر سُو
    سنتا ہے کوئی قرآن کوئی سنا رہا ہے

    ہے چند روز کا ہی مہمان بھائیوں یہ
    راضی اسے کرو تم یہ کب ستا رہا ہے

    افطار کا سماء ہے رونق لگی ہے کیسی
    چہرہ خوشی سے ہر اک کا جگمگا رہا ہے

    سرکار کا ہے فیضان تجھ پر جبہی مسافر
    تیرا قلم دلوں میں ہلچل مچا رہا ہے

    فیضانِ رمضان ہے یہ فیضانِ رمضان
    فیضانِ رمضان ہے یہ فیضانِ رمضان

  • معروضۂ ببارگاہ شہزادیِ کونین ام الحسنین خاتون جنت

    🏵 معروضۂ ببارگاہ شہزادیِ کونین ام الحسنین خاتون جنت 💐

    ہے رتبہ اس لئے کونین میں عصمت کا عفت کا
    شرف حاصل ہے ان کو دامن زہرہ سے نسبت کا

    جو جانا خلد میں ہو پائے زہرہ سے لپٹ جاؤ
    جسے کہتے ہیں جنت مِلک ہے خاتون جنت کا

    نبی کے دل کی راحت اور علی کے گھر کی زینت ہیں
    بیاں کس سے ہو ان کی پاک طینت پاک طلعت کا

    انہی کے ماہ پارے دو جہاں کے لاج والے ہیں
    یہ ہی ہیں مجمع بحرین سر چشمۂ ہدایت کا

    رسول اللہ کی جیتی جاگتی تصویر کو دیکھا
    کیا نظارہ جن کی آنکھوں نے تفسیرِ نبوّت کا

    بتول و فاطمہ زہرہ لقب اس واسطے پایا
    کہ دنیا میں رہیں اور دیں پتہ جنت کی نگہت کا

    نبیﷺ کی لاڈلی، بیوی ولی کی، ماں شہیدوں کی
    یہاں جلوہ نبوت کا ولایت کا شہادت کا

    تعالی اللہ اس سعدین کے جوڑے کا کیا کہنا
    کہ رحمت کی دلہن زہرہ علی دولہا ولایت کا

    وہ عترت جو کہ امت کیلئے قرآن ثانی ہے
    نبیﷺ کا ہے چمن یعنی شجر اس پاک منبت کا

    وہ چادر جس کا آنچل چاند سورج نے نہیں دیکھا
    بنے گی حشر میں پردہ گنہگاران امت کا

    اگر سالکؔ بھی یارب دعویِٰ جنت کرے حق ہے
    جو وہ زہرہ کی ہے یہ بھی تو ہے خاتونِ جنت کا

    حکیم الامت مرید و خلیفہ اعلی حضرت اشرفی مفتی محمد احمد یار خان نعیمی اشرفی علیہ الرحمہ

  • Wasf Rukh Unka (PBUH) kia kartay Haen

    وصفِ رُخ اُن کا کیا کرتے ہیں شرحِ والشمس وضُحٰے کرتے ہیں
    اُن کی ہم مَدْح و ثنا کرتے ہیں جن کو محمود کہا کرتے ہیں

    ماہِ شق گَشْتہ کی صورت دیکھو کانپ کر مہر کی رَجعت دیکھو
    مصطفیٰ پیارے کی قدرت دیکھو کیسے اعجاز ہوا کرتے ہیں

    تُو ہے خورشیدِ رسالت پیارے چُھپ گئے تیری ضِیا میں تارے
    اَنبیا اور ہیں سب مہ پارے تجھ سے ہی نُور لیا کرتے ہیں

    اے بَلابے خِرَدیِ کفّار رکھتے ہیں ایسے کے حق میں اِنکار
    کہ گواہی ہو گر اُس کو دَرکار بے زباں بول اُٹھا کرتے ہیں

    اپنے مولیٰ کی ہے بس شان عظیم جانور بھی کریں جن کی تعظیم
    سنگ کرتے ہیں ادب سے تسلیم پیڑ سجدے میں گِرا کرتے ہیں

    رِفعت ذِکر ہے تیرا حصّہ دونوں عالم میں ہے تیرا چرچا
    مرغِ فردَوس پس اَز حمدِ خدا تیری ہی مَدْح و ثنا کرتے ہیں

    اُنگلیاں پائیں وہ پیاری پیاری جن سے دریائے کرم ہیں جاری
    جوش پر آتی ہے جب غم خواری تشنے سیراب ہوا کرتے ہیں

    ہاں یہیں کرتی ہیں چڑیاں فریاد ہاں یہیں چاہتی ہے ہرنی داد
    اِسی در پر شترانِ ناشاد گلۂ رنج و عِنا کرتے ہیں

    آستیں رحمتِ عالم الٹے کمرِ پاک پہ دامن باندھے
    گِرنے والوں کو چَہِ دوزخ سے صاف الگ کِھینچ لیا کرتے ہیں

    جب صبا آتی ہے طیبہ سے اِدھر کِھلکِھلا پڑتی ہیں کلیاں یکسر
    پھول جامہ سے نِکل کر باہر رُخِ رنگیں کی ثنا کرتے ہیں

    تُو ہے وہ بادشہ کون و مکاں کہ ملک ہفت فلک کے ہرآں
    تیرے مولیٰ سے شہِ عرش ایواں تیری دولت کی دُعا کرتے ہیں

    جس کے جلوے سے اُحد ہے تاباں معدنِ نور ہے اس کا داماں
    ہم بھی اس چاند پہ ہو کر قرباں دلِ سنگیں کی جِلا کرتے ہیں

    کیوں نہ زیبا ہو تجھے تا جوری تیرے ہی دم کی ہے سب جلوہ گری
    ملک و جن و بشر حور و پری جان سب تجھ پہ فدا کرتے ہیں

    ٹُوٹ پڑتی ہیں بلائیں جن پر جن کو ملتا نہیں کوئی یاور
    ہر طرف سے وہ پُر ارماں پھر کر اُن کے دامن میں چُھپا کرتے ہیں

    لب پر آجاتا ہے جب نامِ جناب منھ میں گُھل جاتا ہے شہدِ نایاب
    وجد میں ہو کے ہم اے جاں بیتاب اپنے لب چُوم لیا کرتے ہیں

    لب پہ کس منہ سے غمِ الفت لائیں کیا بلا دِل ہے الم جس کا سنائیں
    ہم تو ان کے کفِ پا پر مٹ جائیں اُن کے دَرپر جو مٹا کرتے ہیں

    اپنے دِل کا ہے اُنہیں سے آرام سونپے ہیں اپنے اُنہیں کو سَب کام
    لو لگی ہے کہ اب اس دَر کے غلام چارۂ دردِ رضا کرتے ہیں