آنکھیں رو رو کے سُجانے والے
جانے والے نہیں آنے والے
کوئی دن میں یہ سرا اوجڑ ہے
ارے او چھاؤنی چھانے والے
ذبح ہوتے ہیں وطن سے بچھڑے
دیس کیوں گاتے ہیں گانے والے
ارے بد فَال بُری ہوتی ہے
دیس کا جنگلا سُنانے والے
سُن لیں اَعدا میں بگڑنے کا نہیں
وہ سلامت ہیں بنانے والے
آنکھیں کچھ کہتی ہیں تجھ سے پیغام
او درِ یار کے جانے والے
پھر نہ کروٹ لی مدینہ کی طرف
ارے چل جُھوٹے بہانے والے
نفس میں خاک ہوا تو نہ مِٹا
ہے مِری جان کے کھانے والے
جیتے کیا دیکھ کے ہیں اے حورو!
طیبہ سے خُلد میں آنے والے
نِیم جلوے میں دو عَالم گلزار
واہ وا رنگ جمانے والے
حُسن تیرا سا نہ دیکھا نہ سُنا
کہتے ہیں اگلے زمانے والے
وہی دُھوم ان کی ہے ما شآء اللہ
مِٹ گئے آپ مِٹانے والے
لبِ سیراب کا صَدقہ پانی
اے لگی دل کی بُجھانے والے
ساتھ لے لو مجھے میں مجرم ہوں
راہ میں پڑتے ہیں تھانے والے
ہو گیا دَھک سے کلیجَا میرا
ہائے رُخصت کی سُنانے والے
خلق تو کیا کہ ہیں خالق کو عزیز
کچھ عجب بھاتے ہیں بھانے والے
کشتۂ دشت حرم جنّت کی
کھڑکیاں اپنے سِرہانے والے
کیوں رضاؔ آج گلی سُونی ہے
اُٹھ مِرے دُھوم مچانے والے
Author: NaatValley
-
آنکھیں رو رو کے سجانے والے
-
Mujhay Darr Pay Phir Bulana
مجھے در پہ پھر بلانا مدنی مدینے والے
مئے عشق بھی پلانا مدنی مدینے والےمیری آنکھ میں سمانا مدنی مدینے والے
بنے دل تیرا ٹھکانا مدنی مدینے والےتیری جب کے دید ہوگی جبھی میری عید ہوگی
میرے خواب میں تم آنا مدنی مدینے والےمجھے سب ستا رہے ہیں میرا دل دکھا رہے ہیں
تم ہی حوصلہ بڑھانا مدنی مدینے والےمیرے سب عزیز چھوٹے میرے یا ر بھی تو روٹھے
کہیں تم نا روٹھ جانا مدنی مدینے والےمیں اگر چہ ہوں کمینہ تیرا ہوں شہے مدینہ
مجھے سینے سے لگا نا مدنی مدینے والےتیرے در سے شاہ بہتر تیرے آستاں سے بڑھ کر
ہے بھلا کوئی ٹھکا نا مدنی مدینے والےتیرا تجھ سے ہوں سوالی شاہا پیما نا خالی
مجھے اپنا تم بنا نا مدنی مدینے والےیہ مریض مر رہا ہے تیرے ہاتھ میں شفا ء ہے
اے طبیب جلد آنا مدنی مدینے والےتو ہی انبیا ء کا سرور تو ہی دو جہاں کا یاور
تو ہی رہ برے زما نہ مدنی مدینے والےتو ہے بیکسو ں کا یاور اے میرے غریب پرور
ہے سخی تیرا گھرانا مدنی مدینے والےتوخدا کے بعد بہتر سبھی سے میرے سرور
تیرا ہاشمی گھرانا مدنی مدینے والےتیری فرش پر حکومت تیری عرش پر حکومت
تو شہنشاہِ زمانہ مدنی مدینے والےتیرا خلق سب سے اعلی تیرا حسن سب سے پیارا
فِدا تجھ پہ سب زمانہ مدنی مدینے والےکہوں کس سے آہ جا کر سنے کون میرے دلبر
میرے درد کا فسانہ مدنی مدینے والےبا عطا ئے رب داعم تو ہی رزق کا ہے قاسم
ہے ترا سب آب و دانہ مدنی مدینے والےمیں غریب بے سہارا کہا ں اور ہے گزارا
مجھے آپ ہی نبھانا مدنی مدینے والےیہ کرم بڑا کرم ہے تیرے ہاتھ میں بھرم ہے
سرِ حشر بخش وانا مدنی مدینے والےکبھی جؤ کی موٹی روٹی تو کبھی کھجور پانی
تیرا ایسا سادا کھانا مدنی مدینے والےہے چٹائی کا بچھونا کبھی خاک ہی پہ سونا
کبھی ہا تھ کا سرہا نا مدنی مدینے والےتیری سادگی پے لاکھوں تیری عاجزی پے لاکھوں
ہو سلامِ عاجزانہ مدنی مدینے والےملے نزع میں راحت رہو ں قبر میں سلامت
تو عذاب سے بچا نا مدنی مدینے والےاے شفیعِ روزِمحشر ہے گناہ کا بوجھ سر پر
میں پھنسا مجھے بچانا مدنی مدینے والےگھپ اندھیری قبر میں جب مجھے چھوڑ کے چلے سب
میری قبر جگمگانا مدنی مدینے والےمیرے شاہ وقتِ رخصت مجھے میٹھا میٹھا شربت
تیری دید کا پلانا مدنی مدینے واےمیرے والدین محشر میں جو بھول جائیں سرور
مجھے تم نہ بھول جانا مدنی مدینے والےشاہ تنگی بڑی ہے یہاں دھوپ بھی کڑی ہے
شہہ حو ضِ کوثر آنا مدنی مدینے والےمجھے آفتو ں نے گھیرا ہے مصیبتوں کا ڈیرا
یا نبیؐ مدد کو آنا مدنی مدینے وا لےکوئی اس طرف بھی پھیرا ہو غموں کا دور اندھیرا
اے سراپا نور آنا مدنی مدینے والےکوئی پائے بخت آور گر ہے شرف شاہی سے بڑھ کر
تیری نعلِ پا ک اٹھانا مدنی مدینے والےمیرا سینہ ہو مدینہ میرے دل کا آبگینہ
بھی مدینہ ہی بنانا مدنی مدینے والےاے حبیبِ ربِ باری ہے گناہ کا بوجھ بھاری
تم ہی حشر میں چڑھانا مدنی مدینے والےمیری عادتیں ہو ں بہتر بنوں سنتو ں کا پیکر
مجھے متقی بنانا مدنی مدینے والےشا ہْ ایسا جزبہ پاؤں کہ میں خوب سیکھ جاؤں
تیری سنتیں سکھانا مدنی مدینے والےتیرے نام پر ہو قرباں میری جان جانِ جانہ
ہو نسیب سر کٹانا مدنی مدینے والےتیری سنتوں پر چل کر میری روح جب نکل کر
چلے تم گلے لگانا مدنی مدینے والےہے مبلغ آقا جتنے کرو دور ان سے فتنے
بری موت سے بچانا مدنی مدینے والےمیرے غوث کا وسیلہ رہے شاد سب قبیلہ
انہے خلد میں بسانا مدنی مدینے والےمیرے جس قدر ہیں احباب انہیں کردے شاہ بیتاب
ملے عشق کا خزانہ مدنی مدینےوالےمیری آنے والی نسلیں تیرے عشق ہی میں مچلیں
انہیں نیک تم بنانا مدنی مدینے والےملے سنتوں کا جذبہ میرے بھائی چھوڑیں مولا
سبھی داڑھیاں مونڈوانہ مدنی مدینے والےمیری جس قدر ہیں بہنیں سبھی کاش برقع پہنیں
ہو کرم شاہِ زمانہ مدنی مدینے والےدو جہاں کے خزانے دیئے ہاتھ میں خدانے
تیراکام ہے لٹانا مدنی مدینے والےتیرے غم میں کاش عطار رہے ہر گھڑی گرفتار
غمِ ما ل سے بچانا مدنی مدینے والےالصلوة والسلام علیک یارسول اللہ
وعلی الک واصحابک یا حبیب اللہ -
Jo Lamhay Thay Sukoon K
(ﷺ)…..(ﷺ)…..(ﷺ)…..(ﷺ)…..(ﷺ)…..(ﷺ)
جو لمحے تھے سکوں کے سب مدینے میں گزار آئے
دل مضطر وطن میں اب تجھے کیسے قرار آئے
خزاں کو حکم ہے داخل نہ طیبہ گلیوں میں
اجازت ہے نسیم آئے صبا آئے بہار آئے
وہ بستی اہل دل کی اور دیوانوں کی بستی ہے
گئے جتنے خرد نازاں وہ دامن تار تار آئے
جبیں ہو آستاں پر ہاتھ میں روزے کی جالی ہو
یہ لمحہ زندگی میں اے خدا پھر بار بار آئے
تعین مسجد و محراب کا طیبہ میں کیا ہوتا
جہاں نقش قدم دیکھے وہی سجدے گزار آئے
قلم جب سے ہوا خم نعت احمد (ﷺ) میں ادیب اپنا
بہت رنگیں ہوئے مضموں بڑے نقش و نگار آئے💞ﺻَﻠَّﯽ ﺍﻟﻠّٰﮧُ ﻋَﻠٰﯽ ﺣَﺒِﯿﺒِﮧ ﺳَّﻴِﺪِﻧَﺎ ﻣُﺤَﻤَّﺪٍ ﻭَّﺍٰﻟِﮧ ﻭَﺳَﻠَّﻢَ💞
-
Aaqa Sadd Lo Madinay
آقا سد لو مدینے …تے ٹر گئے کنے سفینے
تے سد لو سب نوں مدینے…تے سد لو ایسے مہینے
کہو اللہ اللہ …تے کہو اللہ اللہ…!!!پاک محمد نے پیارے … دوجہاناں دے سہارے
عرش وی صلی علی پکارے …تے رل مل کرو دعاواں
مدینے نوں جائیے سارے
کہو اللہ اللہ ….تے کہو اللہ اللہ…!!!دل دیاں سدریاں لے کے … مدینے نوں میں جانواں
تے جاکے حال سناواں….تے سنگ اسود وی چماں
جالیاں اکھیاں نال لاواں …پی کے آب زم زم دا پانی
میں دل دی پیاس بجھاواں ….اللہ اللہ
تے کہو اللہ اللہ …تے کہو اللہ اللہ …!!!دو جہاناں دے والی … آپ دا رتبہ ھے عالی
آپ دی شان نرالی …میں تیرے در دا سوالی
میں تے نہیں جانا خالی …اللہ اللہ
تے کہو اللہ اللہ …تے کہو اللہ اللہ …!!!مدینے دیا تاجدارا… میرا تے کوئی نہیں سہارا
کرم دا کرو اشارہ …روضے دا کراں نظارا
ساڈے ول کرو اشارہ … تے ساڈا چمکے ستارہ
اللہ اللہ تے کہو اللہ اللہ …تے کہو اللہ اللہآقا سد لو مدینے …تے ٹر گئے کنے سفینے
تے سد لو سب نوں مدینے …تے سد لو ایسے مہینے …!!!صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
-
Bera Madinay Wala
بیڑا مدینے والا لیندا پیا تاریاں
جس نے مدینے جا کر لو تیاریاںحاجیاں نیں اٹھ سویرے بیہ کے روزے دے نیڑے
رو رو کے سوہنے اگے عرضاں گذاریاںحاجیاں نیں چومی جالی جالی او کرماں والی
لکھ پہریداراں پانویں چھڑیاں نے ماریاںاوتھے نیں ٹھنڈیاں چھاواں دلکش مخمور ہواواں
کھلیاں بہشتاں دیاں جینویں سب باریاںکعبے دے گرد گھمیئے روزے دی جالی چُمیئے
تک آیئے جنت دیاں نالے کیاریاںشالا او دن وی آوے سوہڑاں سانوں کول بلاوے
رل مل کے دیکھن روضہ اے سیاں ساریاںآب زم زم میں پیواں اوتھے میں مراں تے جیواں
صدقہ نواسیاں دا سن میریاں زاریاںسوہنے نوں راضی کریئے رحمت تھیں جھولی بھریئے
پلکاں دے نال دئیے تھاں تھاں بہاریاںرب دا حبیب اوتھے سب دا طبیب اوتھے
ہوندیاں مدینے جاکے دور بیماریاںصدمے کیوں حجر دے سہیئے ایتھے اک پل نہ رہیئے
وسدے چلے جایئے مار اڈاریاںصورت نورانی جس دی دنیا دیوانی جس دی
کیوں نہ میں جاواں حافظ اؔ س توں بل ہاریاں -
Allah hi Allah Mairay Nabi ﷺ Di
اللہ ہی اللہ میرے نبی دی سب توں شان نرالی اے
سب دے عیب چھپاون والی اس دی ذات نرالی اےمیریاں امیداں دا گلشن ہریا بھریا رہندا اے
جس دن توں میں سبز گنبد دی ویکھ لئی ہریالی اےاس دی مِثل مثال نہ کوئی اودے جیا لجپال نہ کوئی
سوہنڑیاں دے او سِر دا سائیں کوجیاں دا وی والی اے ۔مینوں سدھ بدھ ہور نہ کوئی اینی گل سمجھا دیواں
جس تے سوہنڑاں ہو گیا راضی او ہی کرماں والی اے ۔لکھ واری کوئی کردا پانویں دل تھیں اللہ اللہ ہُو
جے نئ دل وچ عشق نبی دا سمجھو بھانڈا خالی اےدل وچ عشق دا چانڑ ہو وے فیر نیازی ویکھ ذرا
او سرکار دا روضہ دِسدا او روضے دی جالی اےسب دے عیب چپاونڑ والی آقا دی ذات نرالی اے
💕صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ۔💕
-
Toba Qubool Ho
یارب میں گنہ گار ہوں توبہ قبول ہو
عصیاں پہ شرم سار ہوں توبہ قبول ہو
جاں سوز و دل فگار ہوں توبہ قبول ہو
سر تا پا انکسار ہوں توبہ قبول ہوگزری تمام عمر مری لہو و لعب میں
نیکی نہیں ہے کوئ عمل کی کتاب میں
صالح عمل بھی کوئ نہیں ہے حساب میں
دستِ دعا بلند ہے تیری جناب میںعیش و نشاط هی میں گزاری ہے زندگی
ہر زاویہ سے اپنی سنواری ہے زندگی
میرا خیال یہ تھا کہ جاری ہے زندگی
لیکن یہ حال اب ہے کہ بھاری ہے زندگیمیں ہوں گناہ گار مگر تو تو ہے کریم
میں ہوں سیاہ کار مگر تو تو ہے رحیم
میں ہوں فنا پزیر مگر تو تو ہے قدریر
میں ادنٰی و حقیر مگر تو تو ہے عظیمیارب تِرے کرم تِری رحمت کا واسطہ
یارب تِری عطا تِری نعمت کا واسطہ
یارب تِرے جلال و جلالت کا واسطہ
یارب رسولِ حق ﷺ کی رسالت کا واسطہتوبہ قبول ہو مِری توبہ قبول ہو
توبہ قبول ہو مِری توبہ قبول ہویارب میں گنہ گار ہوں توبہ قبول ہو
عصیاں پہ شرمسار ہوں توبہ قبول ہو
جاں سوز و دل فگار ہوں توبہ قبول ہو
سر تا پا انکسار ہوں توبہ قبول ہوگزری تمام عمر مری لہو و لعب میں
نیکی نہیں ہے کوئ عمل کی کتاب میں
صالح عمل بھی کوئ نہیں ہے حساب میں
دستِ دعا بلند ہے تیری جناب میںعیش و نشاط هی میں گزاری ہے زندگی
ہر زاویہ سے اپنی سنواری ہے زندگی
میرا خیال یہ تھا کہ جاری ہے زندگی
لیکن یہ حال اب ہے کہ بھاری ہے زندگیمیں ہوں گناہ گار مگر تو تو ہے کریم
میں ہوں سیاہ کار مگر تو تو ہے رحیم
میں ہوں فنا پزیر مگر تو تو ہے قدریر
میں ادنٰی و حقیر مگر تو تو ہے عظیمیارب تِرے کرم تِری رحمت کا واسطہ
یارب تِری عطا تِری نعمت کا واسطہ
یارب تِرے جلال و جلالت کا واسطہ
یارب رسولِ حق ﷺ کی رسالت کا واسطہتوبہ قبول ہو مِری توبہ قبول ہو
تیرے کرم کو، تیری عطا کو بھلا دیا
اعمال کی جزا و سزا کو بھلا دیا
طاقت ملی تو کرب و بلا کو بھلا دیا
ہر ناتواں کی آہِ رساں کو بھلا دیاتوبہ قبول ہو، میری توبہ قبول ہو
میں تو سمجھ رہا تھا کہ دولت ہے جس کے پاس
اس کو نہ کوئی خوف ہے، اس کو نہ کوئی ہراس
ہوگا نہ زندگی میں کسی وقت وہ اداس
لیکن یہ میری بھول تھی، اب میں ہوں محو یاستوبہ قبول ہو، میری توبہ قبول ہو
میں اعتراف کرتا ہوں اپنے قصور کا
میں ہو گیا تھا ایسے گناہوں میں مبتلا
جن کی ہے آخرت میں کڑی سے کڑی سزا
لیکن مجھے تو تیرے کرم سے ہے آسراتوبہ قبول ہو، میری توبہ قبول ہو
اب تیری بندگی میں بسر ہوگی زندگی
موڑوں گا منہ نہ تیری عبادت سے اب کبھی
اب اتباع کروں گا میں تیرے رسول ﷺ کی
تازندگی کروں گا شریعت کی پیرویتوبہ قبول ہو، میری توبہ قبول ہو
-
Jaga G Laganay Ki Dunya Nahee Hay
🍂جگہ جی لگانے کی دنیا نہیں ہے😭😭
🍂یہ عبرت کی جا ہے تماشہ نہیں ہے🌾🍂جہاں میں ہیں عبرت کے ہر سُو نمونے🌾
🍂مگر تجھ کو اندھا کیا رنگ و بُو نے🌾
🍂کبھی غور سے بھی دیکھا ہے تو نے🌾
🍂جو معمور تھے وہ محل اب ہیں سُونے🌾🍂جگہ جی لگانے کی دنیا نہیں ہے🌾
🍂یہ عبرت کی جا ہے تماشہ نہیں ہے🌾🍂ملے خاک میں اہلِ شاں کیسے کیسے🌾
🍂مکیں ہو گٔیٔے لا مکاں کیسے کیسے🌾
🍂ھؤے ناموَر بے نشاں کیسے کیسے🌾
🍂زمیں کھا گٔیٔ آسماں کیسے کیسے🌾🍂جگہ جی لگانے کی دنیا نہیں ہے🌾
🍂یہ عبرت کی جا ہے تماشہ نہیں ہے🌾🍂اجل نے نہ کسریٰ ہی چھوڑا نہ دارا🌾
🍂اسی سے سکندرسا فاتح بھی ہارا🌾
🍂ہر ایک چھوڑ کے کیاکیا حسرت سدھارا🌾
🍂پڑا رہ گیا سب یہیں ٹھاٹ سارا🌾🍂جگہ جی لگانے کی دنیا نہیں ہے🌾
🍂یہ عبرت کی جا ہے تماشہ نہیں ہے🌾🍂تجھے پہلے بچپن میں برسوں کھلایا🌾
🍂جوانی نے پھر تجھ کو مجنوں بنایا🌾
🍂بڑھاپے نے پھر آ کے کیا کیا ستایا🌾
🍂اجل تیرا کر دے گی بالکل صفایا🌾🍂جگہ جی لگانے کی دنیا نہیں ہے🌾
🍂یہ عبرت کی جا ہے تماشہ نہیں ہے🌾🍂یہی تجھ کو دھُن ہے رہُوں سب سے بالا🌾
🍂ہو زینت نرالی ہو فیشن نرالا🌾
🍂جیا کرتا ہے کیا یونہی مرنے والا؟🌾
🍂تجھے حسنِ ظاہر نے دھوکے میں ڈالا🌾🍂کؤی تیری غفلت کی ہے انتہا بھی؟🌾
🍂جنون چھوڑ کر اب ہوش میں آ بھی🌾
🍂جگہ جی لگانے کی دنیا نہیں ہے🌾
🍂یہ عبرت کی جا ہے تماشہ نہیں ہے🌾 -
Hajion K Bann Rahay Haen Qaflay
💕حاجیوں کے بن رہے ہیں قافلے پھر یانبی
پھر نظر میں پھر گئے #حج کے مَناظر یانبی!💕کر رہے ہیں جانے والے حج کی اب تیاریاں
رہ نہ جاؤں میں کہیں کر دو کرم یانبی!💕آہ! پلّے زَر نہیں رَختِ سفر سَرور نہیں
تُم بُلالو تُم بُلانے پر ہو قادِر یانبی!💕کِس قَدر تھا خوش مجھے جب پیش آیا تھا سفر
مُجھ کو اَب کی بار بھی بُلوائیے پھر یانبی!💕دِل مِرا غمگین ہے اور جَان بھی ہے مُضطَرب
مُرشدی کا واسِطہ بُلوائیے پھر یانبی!💕غم کے بادل چھا رہے ہیں آہ! میرے قَلب پر
حاضِری کی دو اِجازت مُجھ کو تُم پھر یانبی!💕گنبد خضرا کے جلوے دیکھنے کب آؤں گا
کب تک اَب تڑپاؤ گے تم مُجھ کو آخِر یانبی!💕کِس طرح تَسکین دُوں گا میں دلِ غمگین کو
رُہ گیا گَر حَاضِری سے میں جو قاصِر یانبی!💕آہ! طیبہ سے اگر میں دُور رہ کر مَر گیا
رُوح بھی رَنجور ہوگی کِس قدر پھر یانبی!💕جو مدینے کیلئے رہتے ہیں آقا بےقَرار
وہ بھی ہو جائیں ترے روضے پہ حاضِر یانبی!💕آہ! میرا کیا بنے گا گَر نہ حج پر جاسکا
ہو کرم عطار پر ہوجائے حاضِر یانبی!💞لَبَّیْكَ اَللّٰھُمَّ لَبَّیْكَ لَبَّیْكَ لَا شَرِیْكَ لَكَ لَبَّیْكَ
اِنَّ الْحَمْدَ وَالنِعْمَةَ لَكَ وَالْمُلْكَ لَا شَرِیْكَ لَكَ💞صَلَّی اللّٰهُ عَلٰی حَبِیْبِهٖ سیّدنا مُحَمَّــدٍ وَّآلِـهٖ وَسَلَّمْ
صلی اللّٰه تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم -
Laaj Rakh Lay Tu Dast-e-Dua Ki
لاج رکھ لے میرے دست دعا کی
میرے مولی تو خیرات دیدےتیری یاد دل میں ہر دم بسی ہو
ذکر لب پر ترا ہر گھڑی ہوکرنا رحمت خدا مجھ پہ اپنی
رکھ عنایت سدا مجھ پہ اپنیحال عاصی کا بے حد برا ھے
تیری رحمت کا بس آسرا ھےعفو جرم و قصور و خطا کی
میرے مولی تو خیرات دیدےہے یہ تسلیم سب سے برا ہوں
میں سدھرنا خدا چاہتا ہوںہم سبھی کو حقیقی حیاء کی
میرے مولی تو خیرات دیدےاب تک اولاد سے جو ہیں محروم
انکی بھر گود اے رب قیومسب کو رحمت کی اپنی عطا کی
میرے مولی تو خیرات دیدے