Naat Valley

Toba Qubool Ho

یارب میں گنہ گار ہوں توبہ قبول ہو
عصیاں پہ شرم سار ہوں توبہ قبول ہو
جاں سوز و دل فگار ہوں توبہ قبول ہو
سر تا پا انکسار ہوں توبہ قبول ہو

گزری تمام عمر مری لہو و لعب میں
نیکی نہیں ہے کوئ عمل کی کتاب میں
صالح عمل بھی کوئ نہیں ہے حساب میں
دستِ دعا بلند ہے تیری جناب میں

عیش و نشاط هی میں گزاری ہے زندگی
ہر زاویہ سے اپنی سنواری ہے زندگی
میرا خیال یہ تھا کہ جاری ہے زندگی
لیکن یہ حال اب ہے کہ بھاری ہے زندگی

میں ہوں گناہ گار مگر تو تو ہے کریم
میں ہوں سیاہ کار مگر تو تو ہے رحیم
میں ہوں فنا پزیر مگر تو تو ہے قدریر
میں ادنٰی و حقیر مگر تو تو ہے عظیم

یارب تِرے کرم تِری رحمت کا واسطہ
یارب تِری عطا تِری نعمت کا واسطہ
یارب تِرے جلال و جلالت کا واسطہ
یارب رسولِ حق ﷺ کی رسالت کا واسطہ

توبہ قبول ہو مِری توبہ قبول ہو
توبہ قبول ہو مِری توبہ قبول ہو

یارب میں گنہ گار ہوں توبہ قبول ہو
عصیاں پہ شرمسار ہوں توبہ قبول ہو
جاں سوز و دل فگار ہوں توبہ قبول ہو
سر تا پا انکسار ہوں توبہ قبول ہو

گزری تمام عمر مری لہو و لعب میں
نیکی نہیں ہے کوئ عمل کی کتاب میں
صالح عمل بھی کوئ نہیں ہے حساب میں
دستِ دعا بلند ہے تیری جناب میں

عیش و نشاط هی میں گزاری ہے زندگی
ہر زاویہ سے اپنی سنواری ہے زندگی
میرا خیال یہ تھا کہ جاری ہے زندگی
لیکن یہ حال اب ہے کہ بھاری ہے زندگی

میں ہوں گناہ گار مگر تو تو ہے کریم
میں ہوں سیاہ کار مگر تو تو ہے رحیم
میں ہوں فنا پزیر مگر تو تو ہے قدریر
میں ادنٰی و حقیر مگر تو تو ہے عظیم

یارب تِرے کرم تِری رحمت کا واسطہ
یارب تِری عطا تِری نعمت کا واسطہ
یارب تِرے جلال و جلالت کا واسطہ
یارب رسولِ حق ﷺ کی رسالت کا واسطہ

توبہ قبول ہو مِری توبہ قبول ہو

تیرے کرم کو، تیری عطا کو بھلا دیا
اعمال کی جزا و سزا کو بھلا دیا
طاقت ملی تو کرب و بلا کو بھلا دیا
ہر ناتواں کی آہِ رساں کو بھلا دیا

توبہ قبول ہو، میری توبہ قبول ہو

میں تو سمجھ رہا تھا کہ دولت ہے جس کے پاس
اس کو نہ کوئی خوف ہے، اس کو نہ کوئی ہراس
ہوگا نہ زندگی میں کسی وقت وہ اداس
لیکن یہ میری بھول تھی، اب میں ہوں محو یاس

توبہ قبول ہو، میری توبہ قبول ہو

میں اعتراف کرتا ہوں اپنے قصور کا
میں ہو گیا تھا ایسے گناہوں میں مبتلا
جن کی ہے آخرت میں کڑی سے کڑی سزا
لیکن مجھے تو تیرے کرم سے ہے آسرا

توبہ قبول ہو، میری توبہ قبول ہو
اب تیری بندگی میں بسر ہوگی زندگی
موڑوں گا منہ نہ تیری عبادت سے اب کبھی
اب اتباع کروں گا میں تیرے رسول ﷺ کی
تازندگی کروں گا شریعت کی پیروی

توبہ قبول ہو، میری توبہ قبول ہو

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *