Naat Valley

Mairay Hussain RA Tujhay Salam

میرے حسین تجھے سلام میرے حسین تجھے سلام

السلام یا حسین السلام یا حسین

جن کا جھولا فرشتے جھلاتے رہے
لوریاں دے کے نوری سلاتے رہے
جن پہ سفّاک خنجر چلاتے رہے
جن کو کاندھوں پہ آقابٹھاتے رہے

اس حسینؑ ابنِ حیدر پہ لاکھوں سلام
میرے حسین تجھے سلام میرے حسین تجھے سلام

جس کا نانا دو عالم کا مختار ہے
جو جوانانِ جنّت کے سردار ہے
جس کا سر دشت میں زیرِ تلوار ہے
جو سراپائے محبوبِ غفّار ہے

اس حسینؑ ابنِ حیدر پہ لاکھوں سلام
میرے حسین تجھے سلام میرے حسین تجھے سلام

جن کو دھوکے سے کوفے بلایا گیا
جن کو بیٹھے بٹھائے ستایا گیا
جن کے بچوں کو پیاسے رولایا گیا
جن کے گردن پہ خنجر چلایا گیا

اس حسینؑ ابنِ حیدر پہ لاکھوں سلام
میرے حسین تجھے سلام میرے حسین تجھے سلام

جس نے حق کربلا میں ادا کردیا
اپنے نانا کا وعدہ وفا کر دیا
گھر کا گھر سپرد خدا کر دیا
جس نے امّت کی خاطر فدا کردیا

اس حسینؑ ابنِ حیدر پہ لاکھوں سلام
میرے حسین تجھے سلام میرے حسین تجھے سلام

جس کو دوشِ نبی پر بیٹھایا گیا
جس کا جنت سے جوڑا منگایا گیا
جس کے بیٹے کو قیدی بنایا گیا
جس کو تیروں سے چھلنی کرایا گیا

اس حسینؑ ابنِ حیدر پہ لاکھوں سلام
میرے حسین تجھے سلام میرے حسین تجھے سلام

کر چکا وہ ادیب اپنے حجت تمام
لے کے ﷲ اور اپنے نانا کا نام
کوفیوں کو سنایا خدا کا کلام
اور فدا ہو گیا جانِ خیرالانام

اس حسین ابن حیدر پہ لاکھوں سلام
میرے حسین تجھے سلام میرے حسین تجھے سلام

السلام یا حسین السلام یا حسین
السلام یا حسین السلام یا حسین

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *