یہ دل تیری یادوں سے مہکتا ہی رہے گا
تیرا تھا یہ تیرا ہے یہ تیرا ہی رہے گا
اللہ کے محبوب کے ٹکڑوں پہ یہ عاصی
پلتا تھا یہ پلتا ہے یہ پلتا ہی رہے گا

سرکار سے مانگیں تو سخی آل کا صدقہ
ملتا تھا یہ ملتا ہے یہ ملتا ہی رہے گا
کیا لطف ہو سرکار مجھے حشر میں کہہ دیں
میرا تھا یہ میرا ہے یہ میرا ہی رہے گا
جو چادر رحمت ہے گنہگار کے سر پر
سایہ تھا یہ سایہ ہے یہ سایہ ہی رہے گا
جو نام محمد ہے کہ رحمت کا سمندر
بہتا تھا یہ بہتا ہے یہ بہتا ہی رہے گا
وہ بلال کا ہر ظلم کو سہہ کر یہی کہنا
شیدا تھا یہ شیدا ہے یہ شیدا ہی رہے گا
جب تک نہ حضور آپ کو دیکھیں گے تو یہ دل
پیاسا تھا یہ پیاسا ہے یہ پیاسا ہی رہے گا
مرشد کی نگاہوں سے میں یہ جام محبت
پیتا تھا یہ پیتا ہے یہ پیتا ہی رہے گا
Leave a Reply