سفر ہمارا بھی سرکارﷺ ہو مدینے کا
یہ التجاہ ہے کہ دیدار ہو مدینے کا
یہ آرزو ہے مدینے کی اب زیارت ہو
حضور سارے غلاموں پہ یہ عنایت ہو
مدینہ دیکھیں گے ہم بھی مدینہ دیکھیں گے
خدارہ آقاﷺ غلاموں پہ ایسی رحمت ہو
نظر کے سامنے گلزار ہو مدینے کا
تمھارے روضے پہ جس وقت حاضری ہوگی
یقین ہے کہ بہت پیاری وہ گھڑی ہوگی
زباں پہ ورد رہیگا دَرود کا اُس دم
نگاہ گنبدِ خضرا۶ کو چومتی ہوگی
یا سیدی ﷺ ہمیں دیدار ہو مدینے کا
جو رنگ و نور سے روشن مدینہ سارا ہے
خداﷻ نے آقاﷺ تمھارے لیۓ سنوارا ہے
ہم اس لیۓ تو مدینہ کو یاد کرتے ہیں
سنا ہے ہم نے مدینہ بہت ہی پیارا ہے
بلاوا اب میرے سرکارﷺ ہو مدینے کا
اِنَّ اللّٰهَ وَ مَلٰٓىٕكَتَهٗ یُصَلُّوْنَ عَلَى النَّبِیِّؕ-یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا صَلُّوْا عَلَیْهِ وَ سَلِّمُوْا تَسْلِیْمًا 🕋🤍
صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّدٍ

Leave a Reply